تہران(سچ نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جرمنی میں ایران کے اثاثے منجمد نہیں ہوئے۔
ترجمان ایرانی محکمہ خارجہ بہرام قاسمی نے ایران اور جرمنی کے اقتصادی روابط کو معمول کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے وفد نے جوہری معاہدے کے رکن ممالک من جملہ ایران کیساتھ ویانا میں اقتصادی اور بینکنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ ممالک گزشتہ چند روز سے ایران اور یورپی ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے میڈیا میں ایک نفسیاتی جنگ شروع کی ہے جس کا ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بہت سے ذرائع ابلاغ نے جرمنی میں ایران کی فارن کرنسی اکاونٹ کو منجمد کرنے کی خبردی تھی۔