ویلز (سچ نیوز)آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز کو قحط زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ اس ریاست کا رقبہ پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس انتہائی خشک موسم کے باعث اس ریاست پر بہت زیادہ منفی اثر پڑا اور اس وجہ سے پوری ریاست کو ہی سرکاری طور پر قحط زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ نیو ساوتھ ویلز ملک میں زراعت کے حوالے سے بھی ایک اہم ریاست ہے۔ اس ریاست کا رقبہ پاکستان سے بھی زیادہ ہے جبکہ آسٹریلیا میں یہ گنجان آباد ترین ریاست قرار دی جاتی ہے۔