پولیس کے مطابق اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ پولیس کو اداکارہ کی موت کی اطلاع مقامی ہسپتال کی انتظامیہ نے دی، جہاں فیملی کے لوگ ان کی لاش لے کر گئے تھے۔ اداکارہ گھر میں اپنے شوہر اور دو بچوں کے ہمراہ مقیم تھیں۔
پولیس کے مطابق اپرنا پی نائر نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے جس کی وجہ گھریلو مسائل ہو سکتے ہیں۔ اداکارہ کی غیرطبعی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ ملیالم فلموں کے علاوہ متعدد ٹی وی سیریلز میں بھی اداکاری کر چکی تھیں اور ملیالم انڈسٹری کا معروف نام تھیں۔