بالی ووڈ کی معروف اداکارہ آرتی چھابڑیا نے خاموشی سے شادی کر لی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ آرتی چھابڑیا نے خاموشی سے شادی کر لی

ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ کی معروف 36 سالہ اداکارہ آرتی چھابڑیا نے خاموشی سے شادی رچاکر اپنے مداحوں کو حیران پریشان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آرتی چھابڑیا نے ’تم سے اچھا کون ہے، شادی نمبر ون، پارٹنر، انامیکا اور ہے بے بی‘ سمیت متعدد بولی وڈ فلموں کام کیا تاہم اب بھارتی میڈیا میں خبر آگ بن کر پھیل گئی ہے کہ انہوں نے خاموشی سے شادی کر لی ہے جس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل یہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے زندگی کے ساتھی کا انتخاب کر لیاہے تاہم ابھی انہوں نے گھر والوں کی اجازت حاصل نہیں کی ہے ۔اداکارہ نے 2001 میں فلم ’ لجا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تاہم اس سے وہ شہرت حاصل نہ کر پائیں لیکن ان کی فلم ” تم سے اچھا کون “ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور انہیں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ۔ان کی بالی ووڈ کی آخری فلم ’دس تولا‘ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ ان کی آخری پنجابی فلم ’ویاہ 70 کلو میٹر‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرتی چھابڑیا نے اپنے بوائے فرینڈ ’وش ہرد بداسے “ سے شادی کی ہے جو کہ پیشے سے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں ، ان کی شادی بھی بھارتی روایات کے مطابق ہوئی جس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔

Exit mobile version