بھوپال (سچ نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نامعلوم ملزم نے اپنے باپ کے ساتھ سوئی ہوئی 5 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرکے لاش ندی میں پھینک دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مدھیہ پریش کے شہر اجین کے علاقے بھوکی ماتا روڈ میں پیش آیا۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سے پیوستہ شب اس کی پانچ سالہ بچی اس کے ساتھ سورہی تھی، رات کو 2 بجے اس کی آنکھ کھلی تو بچی بستر پر موجود نہیں تھی جس کے بعد گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی۔ رات بھر ڈھونڈنے کے باوجود بچی کا سراغ نہ ملا تو پولیس سے رابطہ کیا گیا جس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کی ۔ جمعہ کے روز دوپہر کے بعد اجین کے لال پل کے پاس شپرا ندی سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر کپڑے نہیں تھے اور اس کے سر پر سنگین چوٹ کے 4 نشانات تھے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال نہیں آئی تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بچی کا والد بھٹہ مزدور ہے، پولیس نے بھٹہ مزدوروں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
باپ کے ساتھ سوئی 5 سالہ بچی رات کو اغوا، زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرکے لاش ایسی جگہ پھینک دی گئی کہ آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں
باپ کے ساتھ سوئی 5 سالہ بچی رات کو اغوا، زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرکے لاش ایسی جگہ پھینک دی گئی کہ آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023