لندن (سچ نیوز) برطانوی فوج اپنے شہریوں کی عدم دلچسپی کے سبب سپاہیوں کی قلت کا شکا رہوگئی، دولتِ مشترکہ کے شہریوں کو فوج میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شہریوں کی فوج میں شمولیت سے عدم دلچسپی کے باعث رائل افواج کو سپاہیوں کی قلت کا سامنا ہے ، اس وقت برطانیہ کو فوری طور پر 8200 سپاہیوں کی شدید ضرورت ہے۔رواں سال کے اوائل میں جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق فوجیوں کی قلت بالخصوص بحریہ اور فضائیہ کے شعبوں میں درپیش ہے۔ سنہ 2010 کے بعد سے اب تک یہ سپاہیوں کی شدید ترین قلت ہے۔اس کمی کو دور کرنے کے لیے دولت مشترکہ کے ممالک سے تعلق رکھنے والے ممالک کے شہریوں کو برطانوی فوج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ابتدائی طورپر بھارت،آسٹریلیا،کینیا،فجی،سری لنکاکیشہری بھرتی ہوسکیں گے۔اس سے قبل دولتِ مشترکہ سے تعلق رکھنے والے وہ شہری جنہوں نے برطانیہ میں 5 سال سے کم وقت گزارا ہو، برطانوی فوج میں جگہ بنانے کے اہل نہیں تھے۔رپورٹ کے مطابق اس مخصو ص صورتحال کے حامل سالانہ 200 سپاہی ہی برطانوی افواج میں جگہ حاصل کرسکتے تھے۔اب برطانوی افواج میں سروس مین اور خواتین کی قلت کو پورا کرنے کے لیے یہ پابندی اٹھانے کے لیے قانون سازی کرلی گئی ہے اور جلد ہی اس کا اطلاق ہوگا، یعنی اگر آپ دولتِ مشترکہ کے شہری ہیں تو اب آپ بھی برطانوی فوج میں اپلائی کرسکتے ہیں۔
برطانوی شہری فوج میں بھرتی ہونے سے کترانے لگے ،سپاہیوں کی قلت ہوگئی
برطانوی شہری فوج میں بھرتی ہونے سے کترانے لگے ،سپاہیوں کی قلت ہوگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023