لندن(سچ نیوز)برطانوی حکومت مستقبل قریب میں گوگل، فیس بک اور ایمیزون جیسی بڑی بڑی بین الاقوامی آن لائن کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ بات برطانوی وزیر خزانہ ہیمنڈ نے سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے کہی، وزیر خزانہ فیلپ ہیمنڈ نے اپنے بجٹ خطاب میں کہا کہ ملکی ٹیکس ماڈل جدید کاروبار کے ان حالات کار سے بہت مطابقت نہیں رکھتے، جن میں آن لائن بزنس بہت اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل بزنس ماڈل تبدیل ہو رہے ہیں اور اسی لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ایسا زیادہ منصفانہ ٹیکس نظام متعارف کرایا جائے، جس میں گوگل، فیس بک اور ایمیزون جیسی کمپنیوں کو بھی اپنی آمدنی پر ادائیگیاں کرنا پڑیں۔فیلپ ہیمنڈ نے کہا کہ بڑے بڑے آن لائن پلیٹ فارم برطانیہ میں کاروباری اور مالیاتی حوالے سے تو بہت کامیاب ہیں، لیکن ان کی طرف سے اپنی مقامی آمدنی پر کوئی ٹیکس ادا نہ کیا جانا غیر منصفانہ بھی ہے اور ایسا بہت دیر تک ہو بھی نہیں سکتا۔فیلپ ہیمنڈ کے بقول اس نئے ٹیکس کو ڈیجیٹل سروسز ٹیکس کا نام دیا جائے گا اور اس کے ذریعے چھوٹی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بجائے بڑے بڑے اداروں کو قومی ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جائے گا۔برطانوی وزیر خزانہ کے مطابق اگلے برس مارچ کے آخر تک برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد ملک میں جو قانونی اور مالیاتی اصلاحات ضروری ہو جائیں گی، ان کا ایک حصہ یہ بھی ہو گا کہ اپریل 2020ء سے مقامی طور پر بڑے بین الاقومی آن لائن ادارے بھی ٹیکس ادا کیا کریں گے۔فیلپ ہیمنڈ کے بقول ایسے اداروں کو برطانیہ میں جتنا بھی کاروباری منافع ہو گا، انہیں اس کا2فیصد تک ڈیجیٹل سروسز ٹیکس کے طور پر حکومت کو ادا کرنا ہو گا۔
برطانیہ کا بڑی آن لائن کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگانے کا اعلان
برطانیہ کا بڑی آن لائن کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگانے کا اعلان
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023