8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعرات, مارچ 5, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
بلاول نے ’’ابو اور پھوپھو بچاؤ‘‘ٹرین مارچ کیا ،منہ بند رکھنے کے لئے پیپلز پارٹی نے میرے پیچھے ’’آنٹی کرپشن ‘‘ چھوڑ رکھی ہے:حلیم عادل شیخ

بلاول نے ’’ابو اور پھوپھو بچاؤ‘‘ٹرین مارچ کیا ،منہ بند رکھنے کے لئے پیپلز پارٹی نے میرے پیچھے ’’آنٹی کرپشن ‘‘ چھوڑ رکھی ہے:حلیم عادل شیخ

30/03/2019
0 0
0
شئیرز
4
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

سکھر(سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول کا ٹرین مارچ ’’ پاپا بچاؤ اور پھوپھو بچاؤ ٹرین مارچ‘‘کیا  تھا، جس میں دودو سو روپے دے کر لوگ لائے گئے تھے،یہ کرپشن کارڈ تھا جو یہ کھیل چکے ہیں،نیا پاکستان بن گیا اب نیا سندھ بنے گا۔سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحلیم عادل شیخ نے کہا کہ 120 ارب روپے تو کیا ان لوگوں نے 957 ارب روپے کی دس سال میں کرپشن کی ہے، آڈٹ جرنل نے بتایا کہ پانچ ہزار ارب سندھ کو ملے ہیں،جس میں سے انہوں نے9.7 بلین کی کرپشن کی ہے، 112 ارب روپے کا رونا روتے ہیں اس سال ان کے حصے سے زیادہ پیسے انہیں مل چکے ہیں، ان پیسوں میں سے اب تک پیپلزپارٹی نے صرف17 فیصد ہی خرچ کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں 23 سو  بچے مر گئے، پیپلزپارٹی نے کچھ نہیں کیا، لیکن تحریک انصاف نے تھر میں دو لاکھ 75ہزارلوگوں کو انصاف کارڈ دیےہیں، انہوں نے کہا کہ میں دس سال سے سندھ میں موجود ہوں، پیپلزپارٹی نے اتنے وقت کے دوران مجھ پر یہ الزامات کیوں نہیں لگائے،اِنہوں نے’’ آنٹی کرپشن‘‘ میرے پیچھے چھوڑ رکھی ہے تاکہ میں اپنا  منہ بند رکھوں لیکن میں ان کی کرپشن پر ہمیشہ بولتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اب سندھ کے لوگوں نے بلاول بھٹو اور اس کے سندھ کارڈ کو رد کردیا ہے، بلاول بھٹو  کا یہ کرپشن کارڈ تھا جو یہ  لے چکے ہیں، سندھ کے لوگ اب زرداری کی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ گھوٹکی سندھ کا دوسرا پسماندہ  علاقہ ہے ، وزیر اعظم کی گھوٹکی آمد  گھوٹکی کے عوام کی خوشی اور خوشحالی کا پیغام ہے، اب تحریک انصاف سندھ کی ایک ایک یونین کونسل میں پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا، کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں ان کو ساتھ لے کر چلیں گے، انہوں نے کہا کہ  جس طرح کراچی میں ایم کیو ایم لندن ختم ہوچکی ہے، اسی طرح  سندھ میں اب پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In