جے پور(سچ نیوز)بھارتی ریاست راجستھان میں کار کیساتھ آمنے سامنے سے ٹکرانے کے بعد اونٹ کار کے اندر پھنس گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق 5 دروازوں والی اس گاڑی کے سامنے کے حصے میں اسکی ٹانگ پھنس گئی جبکہ اس نے سن روف سے اپنا سر باہر نکالا۔تصادم کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ راہگیروں نے تقریباً4گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اونٹ کو رہائی دلوائی۔ اب اس کا جانوروں کے ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ عینی شاہدین کا کہناتھا کہ بیکانیر کے قریب سڑک پار کرتے ہوئے یہ اونٹ حادثے کا شکا ر ہوا تھا۔ اس حادثے میں اسے خاصے زخم آئے ہیں تاہم وہ بچ گیا۔