نئی دہلی( سچ نیوز ) بھارتی دارالحکومت دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کا سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، درخواست میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ یہ صرف مسلمانوں کے مسئلہ کو اٹھاتی ہے اور مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کرتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کا سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔شیوسینا کی تلنگانہ یونٹ کے صدر نے دائر درخواست میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن19 جون 2014کوآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، تلنگانہ کو ریاستی سطح کی پارٹی کی منظوری کو منسوخ کردے۔درخواست گزار تروپتی نرسنگھ مراری نے دعوی کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں اور جمہوریت کے روح کے منافی ہے۔