نئی دہلی(سچ نیوز)ہزاروں بھارتی کسانوں، زرعی مزدوروں اور کارکنوں نے دارالحکومت نئی دہلی کی سڑکوں پر مارچ کیا،سْرخ کمیونسٹ پرچم اور بینرز لیے مظاہرین نے اپنا احتجاجی مارچ بھارتی پارلیمان کے سامنے ختم کردیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق مارچ میں شریک افراد تنخواہوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ریاستی اداروں کی نج کاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ سْرخ کمیونسٹ پرچم اور بینرز لیے ان مظاہرین نے اپنا احتجاجی مارچ بھارتی پارلیمان کے سامنے ختم کیا۔ مظاہرین نے زرعی شعبہ میں سخت حالات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا۔