نئی دہلی (سچ نیوز) پولیس نے محمد منصور خان نامی شخص کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نئی دہلی پر دبئی سے وطن واپسی پرگرفتار کیا۔تفصیلا ت کے مطابق لوگوں کو رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر ان کا سرمایہ ہڑپ کر جانے والا با اثر سرمایہ دار کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیا،محمد منصور خان نامی شخص کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نئی دہلی پر دبئی سے وطن واپسی پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ مذکورہ شخص پر لاکھوں افراد بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ فراڈ کا الزام ہے۔اے آر وائے نیوز کے مطابق منصور خان نے 2006 میں بھارتی شہر بنگلور میں آئی مانیٹری ایڈوائزری (آئی ایم اے) نامی ایک کمپنی بنائی جس میں اس نے اسلامی اصولوں کے عین مطابق منافع کے وعدے کیے تاہم حال میں بھارتی پولیس کو تقریباً 50 ہزار کے قریب سرمایہ کاروں کی شکایات موصول ہوئیں کہ انہیں کمپنی سے منافع ملنا بند ہوگیا ہے جس کے بعد ریاست کرناٹکا کی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ تقریباً 40 ارب بھارتی روپے کا یہ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کرناٹکا حکومت کی اعلیٰ شخصیات سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ مذکورہ رقم منصور خان کی کمپنی کی جانب سے دی گئی تھی جبکہ اس کے پاس ابھی بھی سرمایہ کاروں کے 20 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔پولیس کی جانب سے ریاست کے 2 بڑے سیاست دانوں سے بھی تفتیش کی گئی جن میں سے ایک سے منصور خان نے 5 کروڑ ڈالر ادھار لیے تھے، تاہم سیاست دان نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔خیال رہے کہ پونزی سکیم ایک ایسا فراڈ ہے جس میں سرمایہ کاروں کو بھاری منافع کی پیشکش کا لالچ دیا جاتا ہے اور انہیں یہ رقوم دیگر افراد سے لے کر ادا بھی کی جاتی ہیں، تاہم جیسے ہی اس میں سرمایہ کاروں کا شامل ہونا بند ہوجاتا ہے تو یہ نظام پوری طرح ختم ہوجاتا ہے۔تفتیش کاروں نے بتایا کہ آئی ایم اے نامی کمپنی لوگوں کو سالانہ 30 فیصد تک منافع کی پیشکش کرتی تھی۔تاہم کمپنی کا موقف ہے کہ اس نے لوگوں کے سرمائے کو ہیرے اور سونے کے کاروبار کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ میں بھی لگایا۔واضح رہے کہ بھارت اسلامی بینکنگ کے تصور کو قبول نہیں کرتا جو سرمایہ کاروں کو سود کی بیناد پر منافع سے باز رکھتا ہے، تاہم کچھ نجی کمپنیاں ملک کی 17 کروڑ مسلمان آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے شریعت کے مطابق منافع بخش اسکیم چلاتی ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی پولیس ریاست مغربی بنگال میں بھی سردھا گروپ کے خلاف 6 ارب ڈالر کی پونزی سکیم کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں تقریباً 15 لاکھ افراد نے سرمایہ کاری کی تھی جبکہ یہ سکیم 2014 میں خاتمے کا شکار ہوئی تھی۔
بھارت میں بھی ’’ڈبل شاہ‘‘ پکڑا گیا، طریقہ واردات کیا تھا؟ جان کر آپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبائے رہ جائیں گے
بھارت میں بھی ’’ڈبل شاہ‘‘ پکڑا گیا، طریقہ واردات کیا تھا؟ جان کر آپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبائے رہ جائیں گے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023