دسپور(سچ نیوز) بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 93 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 150 سے زائد شہریوں کی حالت غیر ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے دو مختلف علاقوں میں ایک ہی روز زہریلی شراب پینے کے واقعات میں مجموعی طور پر 93 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 150 سے زائد افراد کی حالت غیر ہے جو زیر علاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ آسام کے علاقے گولہ گھٹ میں زہریلی شراب پینے سے 55 افراد ہلاک ہوئے جب کہ جورہٹ میں 25 افراد زہریلی شراب کا شکار بنے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے۔وزیراعلیٰ آسام نے دونوں کی واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے ایک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے بھی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے زہریلی شراب کی فروخت کی روک تھام میں ناکامی پر دو مقامی افسران کو معطل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی ہے۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اتر پردیش اور اتر کھنڈ میں ایک ہی دن میں زہریلی شراب پینے سے 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے چلے گئے تھے جب کہ ان علاقوں میں سالانہ زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 93 افراد ہلاک ، درجنوں کی حالت تشویشناک ، صف ماتم بچھ گئی
بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 93 افراد ہلاک ، درجنوں کی حالت تشویشناک ، صف ماتم بچھ گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023