بھارت میں کھیلوں پر مزید توجہ کی ضرورت ہے:اکشے کما ر

بھارت میں کھیلوں پر مزید توجہ کی ضرورت ہے:اکشے کما ر

ممبئی(سچ نیوز)بالی وو ڈ اداکار اکشے کما ر نے کہا ہے کہ بھارت میں کھیلوں پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کما ر نے کہا کہ ملک میں کھیلوں پر مزید توجہ کی ضرورت ہے۔اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنا ہمارے لیے مشکل نہیں صرف لگن چاہیے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ہر انسان میں کسی نہ کسی کھیل کے لیے جذبہ ہوتا ہے لیکن ہماری سست روی ہمیں کھیلنے سے روکتی ہے۔اکشے کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں پر مزید فلمیں بنانا چاہتے ہیں کیو نکہ جہاں کے میدان بھرے ہو تے ہیں وہاں کے ہسپتال خالی ہو تے ہیں۔

Exit mobile version