راجھستان (سچ نیوز)بھارتی ریاست راجھستان میں 7 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا گیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی2 روز قبل لاپتہ ہو گئی تھی تاہم بچی کی لاش گھر کے پاس پائی گئی۔ابتدائی طبی رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہو گئی۔بچی کے والدین نے متعلقہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا،اس حوالے سے والدین نے بتایا کہ ثقافتی تہوار منانے کے بعد ان کی بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور اسی دوران ہی وہ لاپتہ ہو گئی۔ دوسری جانب پولیس کو بچی کی لاش گھر سے تقریبا 200 میٹر دور ملی۔پولیس نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ۔ضلع جھلاور کے ایس پی آنند شرما نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوتی ہے جبکہ کوٹہ سے فرانزک ٹیم کو طلب کیا ہے جو تحقیقات میں مدد دے گی۔