نئی دہلی(سچ نیوز) گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کی پہلی سپیڈ ٹرین کا افتتاح کیا جو بھارت ہی میں تیار کی گئی تھی لیکن یہ سپیڈ ٹرین اپنے افتتاحی سفر میں ہی ڈھیر ہو گئی۔ اے بی سی نیوز کے مطابق اس ٹرین کو ’وندے بھارت ایکسپریس‘ کا نام دیا گیا تھا۔ افتتاح کے بعد یہ ٹرین اترپردیش کے شہر وارانسی سے نئی دہلی گئی اور وہاں سے واپس آتے ہوئے 200کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد خراب ہو کر رک گئی۔ 2گھنٹے بعد اسے ٹھیک کرکے دوبارہ چلایا گیا لیکن کچھ فاصلے پر یہ پھر کھڑی ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق دوسری بار خراب ہونے کے بعد اسے نئی دہلی لایا گیا جہاں اب اس کی خرابی دور کی جا رہی ہے۔ ریلوے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرین کے سامنے کوئی جانور آ گیا تھا جس کی وجہ سے اس میں خرابی آئی لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرین خراب ہونے کی جگہ پر کسی جانور کے ٹرین کے آگے آ کر مرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ ٹرین پر سوار سٹاف نے بتایا کہ جب ٹرین کی رفتار بڑھائی جاتی تو اس میں سے انتہائی بلند اور خوفناک آوازیں آنے لگتی اور ٹرین رک جاتی۔رپورٹ کے مطابق یہ ٹرین 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
بھارت کی پہلی ہی سپیڈ ٹرین پہلے ہی سفر میں ڈھیر ہوگئی
بھارت کی پہلی ہی سپیڈ ٹرین پہلے ہی سفر میں ڈھیر ہوگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023