بہت سے مرد اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے : تنوشری دتہ

بہت سے مرد اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے : تنوشری دتہ

ممبئی (سچ نیوز) بالی وو ڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے مرد اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے حالانکہ ناناپاٹیکر پر جنسی الزام لگانے کے بعد بالی وڈ اداکاراوں نے ان کا بہت ساتھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی می ٹو مہم زور و شور سے جاری ہے، بہت سی اداکاراوں نے فلمی دنیا کی چمک دمک کے پیچھے بالی ووڈ کا گھناونا چہرہ واضح کر دیا ہے۔ تنوشری دتہ نے کہا یہ مایوس کن بات ہے کہ بہت سے اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے جبکہ جنسی ہراسگی کرنیوالے نانا پاٹیکر پر الزام لگانے کے بعد اداکاراؤں نے بالی ووڈ کی می ٹو مہم کا ساتھ دیا۔تنوشری کا کہنا تھا کہ میں بہت مایوس ہوئی ہوں کیونکہ بہت سے ایسے فنکار ہیں جو اپنی خوفناک کہانیوں کو بتانے کیلئے آگے بڑھے لیکن اْن میں سے سب نہیں بولے ۔

Exit mobile version