انقرہ (سچ نیوز) ترک وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ترک وزیر خارجہ میولو ت چاوش اولو نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق فوری حل نکالا جائے ، ترکی اس عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ترک وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی سے افغانستان میں مفاہمتی عمل بھی متاثر ہو گا،پاک بھارت کشیدگی خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفیونک رابطہ بھی کیا تھا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ترکی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
ترکی نے ایک بار پھر پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دے دیا، عالمی برادری سے ایسا مطالبہ کردیا کہ آپ کوبھی خوشی ہوگی
ترکی نے ایک بار پھر پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دے دیا، عالمی برادری سے ایسا مطالبہ کردیا کہ آپ کوبھی خوشی ہوگی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023