لاہور(سچ نیوز)تھیٹر کی معروف اداکارہ نادیہ چوہدری کو طلاق ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ نادیہ چوہدری تھیٹر کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کرتی رہی ہیں جبکہ کئی نامور افراد کے ساتھ ان کے سکینڈل بھی منظر عام پر آئے جس کی وجہ سے وہ متعدد بار شوبز سے غائب بھی رہیں۔ کچھ عرصہ قبل نادیہ چوہدری نے شاہ زین کلیم نامی نوجوان سے شادی کرکے شوبز چھوڑ دیا تھا۔ نادیہ چوہدری نے سوشل میڈیا کے ذریعے طلاق کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان کا سابقہ شوہر انہیں بلیک میل کررہا ہے جبکہ اس نے مجھے طلاق اس لئے دی کی کیونکہ اب میرے پاس کچھ نہیں ہے،میں اب اسے بٹھا کر نہیں کھلاسکتی۔ دوسری طرف ان کے سابقہ شوہرکا شاہ زین کلیم نے نادیہ سے کہا ہے کہ اپنے نام سے میرا نام ہٹادو۔دوسری طرف دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے بارے میں مختلف چیزیں پوسٹ کررہے ہیں۔