ٹوکیو(سچ نیوز) جاپان کی برّی سیلف ڈیفنس فورس اور بھارتی فوج اپنی پہلی مشترکہ مشقوں کا آغاز27اکتوبرسے کریں گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جی ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے تقریباً 30،30 اہلکار 27 اکتوبر سے 18 نومبر تک ایک بھارتی مرکز میں مشقیں کریں گے۔ انسدادِ دہشت گردی کے آپریشن، گھریلو ساختہ بموں سے نمٹنے اور یرغمالیوں کو چھڑانے کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوزکی جائے گی۔یہ مشقیں گزشتہ سال ستمبر میں جاپان بھارت سربراہ اجلاس میں ہونے والے اتفاق کی بنیاد پر ہو رہی ہیں۔ ان کا مقصد چین کی جارحانہ بحری سرگرمیوں کے تناظر میں دونوں ملکوں کے تعاون کو نمایاں کرنا ہے۔جی ایس ڈی ایف کے یونٹس کو اب اپنے دیرینہ سلامتی شراکت دار امریکا کے علاوہ بھی دیگر ممالک کے دستوں کے ساتھ تربیت کے بڑھ چڑھ کر مواقع مل رہے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل ہی میں اس نے جاپان میں برطانوی آرمی کے ساتھ پہلی مشقیں کی تھیں۔
جاپانی اور بھارتی افوا ج اپنی پہلی مشترکہ مشقوں کا آغاز27اکتوبرسے کریں گی
جاپانی اور بھارتی افوا ج اپنی پہلی مشترکہ مشقوں کا آغاز27اکتوبرسے کریں گی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023