برلن( سچ نیوز )جرمنی میں مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد پر حملے میں ملوث نینو نامی شخص کو جرمن عدالت نے دس سال عمر قید کی سزا سنائی ہے، مجرم نے دھماکہ خیز مواد ازخود گھر میں تیار کیا تھا۔جرمن عدالت کی جانب سے مجرم کو 10 سال سزائے قید کا حکم سنایا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم پر اقدام قتل، اپنے پاس غیر قانونی طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے اور2 بڑے آتشیں حملے کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ مسجد پر مذکورہ حملہ 26 ستمبر 2016 کو کیا گیا تھا ،تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ مسجد کے حجرے میں مسجد کے پیش امام اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجود تھے۔واضح رہے کہ مسجد کے سامنے اس بم دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد قریب ہی واقع بین الاقوامی کانگریس سینٹر کے سامنے بھی مجرم نے اسی طرح کا ایک اور بم دھماکہ کیا تھا، مجرم کو 2 حملوں کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔