برلن (سچ نیوز ) جرمن پولیس نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 انتہا پسندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔جمعہ کو’’ ڈیلی میل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے فرینک فرٹ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ کرنے والے 10 انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی عمریں 20 سے 42 برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔جرمن حکومت کی جانب سے گرفتار ملزمان کی شہریت اور نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھریاں، 20000 یورو کی رقم اور الیکٹرانک ڈیوائس برآمد کرلی۔واضح رہے کہ 2016 میں جرمنی کے دارالحکومت برلن کی کرسمس مارکیٹ میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ نے قبول کی تھی۔چار روز قبل اٹلی میں سکول بس ہائی جیک کرنے میں ناکامی پر دہشت گرد نے اسکول وین کو آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں 12 بچے جھلس گئے تھے۔بس ڈرائیور کے خلاف ماضی میں بھی جرائم میں ملوث ہونے کے مقدمات درج تھے، نشے میں دھت گاڑی چلانے پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جرمن پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نیو نازی گروپ کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، مذکورہ افراد نے 3 اکتوبر کو حملوں کی منصوبہ کی ہوئی تھی۔
جرمنی ، دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 انتہا پسند گرفتار
جرمنی ، دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 انتہا پسند گرفتار
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023