جرمنی کو ایک لاکھ ٹیکنیکل انجینئرز کی اشد ضرورت ہے:انجینئرنگ کمپنی کیگل

جرمنی کو ایک لاکھ ٹیکنیکل انجینئرز کی اشد ضرورت ہے:انجینئرنگ کمپنی کیگل

برلن(سچ نیوز)جرمنی کی الیکٹریکل، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرنگ کی ملکی تنظیم (وی ڈی ای) نے کہا ہے کہ جرمنی میں بہت محدود تعداد میں انجینیئرز کو تربیت دی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیگل نے یہ بیان اپنی تنظیم کے 125 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دیا۔اس تنظیم نے واضح کیا کہ اگلے برسوں میں جرمنی کو ایک لاکھ تک انجینیئرز کی کمیابی کا سامنا ہو گا۔ وی ڈی ای نامی تنظیم کے صدر گْنٹر کیگل نے کہا کہ ان شعبوں میں انجینیئروں کی کافی دستیابی کے لیے غیرمعمولی کوششوں کی ضرورت ہے اور ہنرمند مہاجرین کے لیے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانا بھی ضروری ہے۔ کیگل نے یہ تجویز بھی دی کہ بڑی عمر کے انجینیئروں کو اپنی ملازمتوں کو جلد خیرباد کہہ دینے کے بجائے اپنی نوکریوں پر کام کرتے رہنا چاہیے۔

Exit mobile version