امرتسر (سچ نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے نہیں ہچکچائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ روایتی جنگ کے دوران جب بھی پاکستان کو محسوس ہوا کہ وہ ہار رہا ہے تو وہ ایٹم بم چلادے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ہی ایٹمی طاقتیں ہیں اس لیے جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وارننگ دی کہ روایتی جنگ میں کسی بھی وقت وہ لمحہ آسکتا ہے جب پاکستان ایٹم بم کا بٹن دبادے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر پرویز مشرف نے بھی ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے ایٹم بم ہی وہ چیز ہیں جو بھارت کے جنگی جنون کے آگے بندھ باندھے ہوئے ہیں ۔ اگر پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوتے تو اب تک بھارت کئی بار مس ایڈوینچر کرچکا ہوتا۔
’جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹمی ہتھیار چلانے سے نہیں ہچکچائے گا‘ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وارننگ دے دی
’جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹمی ہتھیار چلانے سے نہیں ہچکچائے گا‘ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وارننگ دے دی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023