لاہور (سچ نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ سعودی عرب سے امداد نہیں مانگی بلکہ ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سعودی عرب کو پاکستان کے زرعی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ میں“ گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومت سیاحت کو فروغ دینا چاہتی ہے ، چاہتے ہیں کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور ان کو پاکستان میں زرعی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں گے ، سعودی وفد اکتوبر میں پاکستان کادورہ کرے گا ،حکومت نے سعودی عرب سے کوئی امداد نہیں مانگی، صرف سرمایہ کاری پر بات کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،یہ ایک طو یل المیعاد منصوبہ ہے ۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ملک سے بیروزگاری ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی ماحول بہت جلد بہتر بن جائے گا ، صنعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
حکومت سعودی عرب کو کس شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے جارہی ہے ؟ نعیم الحق نے ایسا انکشاف کردیا کہ کسان خوشی کے شادیانے بجانے لگیں گے
حکومت سعودی عرب کو کس شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے جارہی ہے ؟ نعیم الحق نے ایسا انکشاف کردیا کہ کسان خوشی کے شادیانے بجانے لگیں گے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023