حیدرآباد: (سچ نیوز) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، حیدرآباد ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی زد میں آنے کے باوجود ماں اور کمسن بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہے.
عینی شاہدین کے مطابق حیدرآباد سٹیشن پر ریلوے اپ ٹریک سے آنے والی ٹرین میں خاتون اپنی بچی کے ہمراہ پلیٹ فارم سے ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں پٹری پر گر گئیں، خاتون ٹریک کے ایک کونے میں پھنس گئی جس کے بعد ٹرین ٹریک پر آ گئی۔
بچی اور ماں پر سے ٹرین گزرتی رہی تاہم ٹرین کو رکوا کر دیکَھا تو خاتون اور بچی کی زندگی بچ گئی۔ بچی کے سر پر معمولی سی چوٹ آئی. ریلوے سٹیشن پر موجود افراد نے خاتون اور بچی کو ریسکیو کیا.
کچھ دیرآرام کے بعد خاتون اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگی، کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ خاتون اور معصوم بچی کا ٹرین کے نیچے آ کر بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔