واشنگٹن (روزنامہ سچ نیوز ) امریکہ میں ایک خاتون جس پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے اس نے مبینہ طور پر شوہر کی موت کے اگلے دن ایک پارٹی دی۔سالٹ لیک ٹریبیون کی جانب سے حاصل کیے گئے ایک حلف نامے کے مطابق کوری ڈارڈن رچنز نے اس دن اپنے گھر کاماس، یوٹاہ میں ”اپنے دوستوں کو ایک بڑی پارٹی کے لیے مدعو کیا”۔
تلاشی کے وارنٹ کے حلف نامے کا حوالہ دیتے ہوئے سالٹ لیک ٹریبیون نے رپورٹ کیا ‘ایرک کی موت کے اگلے دن، کوری گھر پر اکیلی تھی ، بعد میں اس نے اپنے دوستوں کو اپنے گھر پر ایک بڑی پارٹی کے لیے مدعو کیا جہاں وہ شراب پی رہی تھی اور جشن منا رہی تھی۔’ کے یو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رچنز کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر 4 مارچ 2022 کو کاماس میں ولو کورٹ میں واقع ان کے گھر میں مبینہ طور پر اپنے شوہر ایرک رچنز کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام ہے۔
