فیصل آباد( اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی معروف ونوجوان ٹک ٹاک سٹار سحر بلوچ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مثالی مقام عطا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خواتین کے حقوق اور احترام کا درس دیا خواتین کا احترام اور انکے حقوق کا تحفظ دین اسلام کی تعلیمات کا اہم حصہ ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کا باوقار مقام ہمارا حصول ہونا چاہیے اسلام نے خواتین کو مثالی عزت احترام، حقوق اور مقام عطا کیا اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ عورت کسی بھی معاشرے کی بنیاد رشتوں کی بقا کی ضامن مہر وفا کا پیکر اور نسلوں کی معمار ہوتی ہے پاکستانی معروف ونوجوان ٹک ٹاک سٹار سحر بلوچ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ دین اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے عورت کو ایک ایسا اعلی اور برتر مقام دیا جس کی مثال ہمیں کسی اور مذہب میں نہیں ملتی ملکی معیشت کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کو انکا جائز مقام دیا جائے اور انہیں تمام شعبوں میں اپنی خدمت سرانجام دینے کیلئے بہتر ماحول فراہم کیا جائے دنیا کا کوئی ملک اپنی آدھی آبادی کو گھر بیٹھا کر ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں جن کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ نامساعد حالات کا ہمت اور جوانمردی سے مقابلہ کرنا ہی اصل کامیابی ہے جس کیلئے خود کو مضبوط بنایا جائے ہم عورت کو عزت کا کہتے ہیں مگر برابری کا نہیں۔