دبئی سٹی (سچ نیوز )دبئی کی مقامی عدالت نے مراکشی نژاد گلوکارہ کو نئے سال کے موقع پر پرفارمنس کے دوران نامناسب انداز اپنانے کے جرم میں جیل قید اور ملک بدر کرنے کی سزا سنادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خوبرو گلوکارہ مریم حسین پر الزام تھا کہ انہوں نے سال نو کے موقع پر ہونے والے ایک پرفارمنس کے دوران ساتھی ریپر کے ساتھ نامناسب انداز اپنایا۔تاہم مریم حسین نے الزامات کو مسترد کیا تھا اور اسے نادانستہ طور پر ہونے والی غلطی قرار دیا تھا، تاہم ان کی پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔تقریب کی ویڈیوز کے حقوق یو اے ای کے میڈیا پرسن صالح الجسمی کے پاس تھے، جنہوں نے ویڈیوز کی کلپس وائرل ہونے کے بعد مراکشی نژاد گلوکارہ پر ویڈیوز کو تقسیم کرنے کے تحت بھی مقدمہ دائر کیا تھا اور ساتھ ہی ان پر تقریب کے دوران نامناسب انداز اختیار کرنے کا الزام لگایا تھا۔تاہم لمبی قانونی جنگ کے بعد اب دبئی کی مقامی عدالت نے دونوں کی قانونی جنگ کو ختم کرتے ہوئے مراکشی نژاد گلوکارہ کو نامناسب پرفارمنس کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں تین ماہ قید اور سزا مکمل ہونے کے بعد یو اے ای سے بدر کرنے کا حکم دیا۔
خوبرو گلوکارہ نے پرفارمنس کے دوران ساتھی ’ریپر ‘ کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ عدالت نے قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی
خوبرو گلوکارہ نے پرفارمنس کے دوران ساتھی ’ریپر ‘ کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ عدالت نے قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023