لاہور(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ بہروپیے الیکشن کے بعد نہیں آئیں گے، عمران خان لوگوں کوبیوقوف بنانےکی کوشش کرتے ہیں۔دنیا نیو ز کے مطابق سعد رفیق نے کہا ہے کہ ووٹ مانگنے کے لیے گلی،گلی جارہے ہیں، عمران خان کواپنے حلقے کاپتہ ہی نہیں ہے ،مسلم لیگ ننے 5سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔اپنے کام کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جا رہے ہیں۔ بہروپیے الیکشن کے بعد نہیں آئیں گے، عمران خان لوگوں کوبیوقوف بنانےکی کوشش کرتے ہیں۔دریں اثنا پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں عزیز الرحمن چن، چودھری اسلم گل، ملک عثمان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور میں حلقہ 131 سے 146 تک کے ٹکٹ ہولڈر ز کو خاص طور ذمہ داریاں دی گئیں،بلاول بھٹو کی لاہور آمد پرلاہور کے جیالے بھرپور قوت کا مظاہرہ کریں گے۔