دفاعی تجزیہ کار نے آصف زرداری کے حوالے سے ایسی بات کردی کہ عمران خان باغ باغ ہوجائیگے

دفاعی تجزیہ کار نے آصف زرداری کے حوالے سے ایسی بات کردی کہ عمران خان باغ باغ ہوجائیگے

لاہور (سچ نیوز)دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل شاہد لطیف نے کہاآصف زرداری پر کچھ مقدمات ہیں جس کی وجہ سے وہ صحیح اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے ۔یہ بات پہلے دن سے ہی ظاہر ہے کہ کوئی مضبوط اپوزیشن نظر نہیں آرہی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف نے کہاکہ آصف زرداری کی طرف سے جو رویہ اختیار کیاگیاہے اس وجہ سے بھی ہے کہ ان پر کچھ مقدمات ہیں جن کی وجہ سے وہ اپوزیشن کاکردار صحیح طریقے سے ادا نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یہ بات پہلے دن سے ہی ظاہر ہے کہ کوئی مضبوط اپوزیشن نظر نہیں آرہی ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے سارے معاملات بخوبی طے کرلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ اتحاد سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا ۔ نائن الیون کے بعد وہ لوگ دہشتگرد بن گئے جو اس سے قبل مجاہدین کہلاتے تھے ۔ اس وقت امریکہ نے پاکستان پر پابندیاں لگا دیں جس کا سب سے بڑا نقصان پاکستان کوہتھیاروں کی مد میں ہوا جس کے بعد پاکستانی قیادت نے ہتھیاروں کے حوالے سے خودانحصاری حاصل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان نے جے ایف تھنڈر 17بنالیا جس میں ایک جدید طیارے کی سب خوبیاں پائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی عادتیں بگاڑنے میں ہماری قیادت نے اہم کردار ادا کیاہے ۔

Exit mobile version