دولت پور پوليس کے ايس ايچ او اصغر اعوان نے بغیر کسی جواز کے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پائمال کر کے ہمارے گھروں میں داخل

( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )

مورو۔سندھ( سچ نیوز )دولت پور پوليس کی زيادتيوں، باپ علي مراد چانڈيو، ماں مسمات رحمت خاتون چانڈيو کو گم کرنے اور بھائی راشد چانڈيو پر بنا جواز جھوٹے مقدمات داخل کر کے ہاف فرائی کرنے والے عمل کے خلاف خواتین مسمات صديقہ چانڈيو، مسمات نسيمان چانڈيو اور مسمات روزينہ چانڈيو اپنے معصوم بچوں مجيداں، اربيلا، محمد علی اور آمنہ کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جہاں پر انہوں نے بتایا کہ دولت پور پوليس کے ايس ايچ او اصغر اعوان نے بغیر کسی جواز کے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پائمال کر کے ہمارے گھروں میں داخل ہوکر گھر سے ہمارے بوڑھے باپ علی مراد چانڈيو، ماں مسمات رحمت خاتون چانڈيو اور بھائی راشد چانڈيو کو گرفتار کر کے گم کردیا اور رشوت کی مانگ کرنے لگا، رشوت نہ دینے کی صورت میں ہمارے بھائی راشد علی چانڈيو کے اوپر جھوٹے مقدمات داخل کر کے ٹانگ میں گولياں مار کر ہاف فرائی کر کے زخمي کردیا ہے، جو اس وقت سول ہاسپیٹل شہید بینظیر آباد میں داخل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوليس نے ہم سے بڑا ظلم کیا ہے، ہمارے باپ اور ماں کو گم کردیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں دکھ والا ماحول بنا ہوا ہے اور ہم بہت پريشان ہیں، گذرشتہ دو تین دنوں سے ہم نے نہ کچھ کھایا ہے نہ کچھ پیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے باپ، ماں اور بھائی محنت کش پورہيت ہیں جن کے اوپر بغیر جواز کے ظلم کیا جا رہا ہے اور ہمارے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بيحال کردیا گیا ہے۔
ایک طرف وڈیرے کے خلاف آواز اٹھانے پر ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں تو دوسری طرف ہمارے اوپر پوليس ظلم کر رہی ہے، ہم جائیں تو کہاں جائیں؟
آخر ہم کس سے فریاد کریں جو ہماری داد رسي کرے باقی تو سب ہماری جان کے دشمن بنے ہوۓ ہیں۔
انہوں نے سپريم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس، چيف جسٹس آف سندھ ھائی کورٹ، سيشن جج نواب شاھ، آئی جی سندھ، ڊی آئی جی شہيد ببينظير آباد، ايس ايس پی نواب شاھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپيل کی ہے کہ دولت پور پوليس کے ايس ايچ او اصغر اعوان اور دیگر ملوث پوليس اہلکاروں کے خلاف نوٹس لیکر ہم سے انصاف کر کے ہمارے باپ اور ماں کو ظاہر کر کے آزاد کیا جاۓ اور بھائی کے اوپر جھوٹے مقدمات ختم کر کے ہم سے انصاف کیا جاۓ۔

Exit mobile version