نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں دو بیویوں کا خرچ اٹھانے کے لیے ایک آدمی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شخص کا نام دیو کمار پٹیل ہے جو ممبئی کے علاقے نالا سوپارا کا رہائشی ہے اور پیشے کے اعتبار سے سکرپٹ رائٹر ہے جو متعدد ٹی وی سیریلز کے سکرپٹ لکھ چکا ہے۔ اس کے متعلق پولیس کو مخبری ملی کہ وہ منی لانڈرنگ اور جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ جس پر اسے پکڑنے کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی۔دیو کمار پٹیل ایک بڑا سوٹ کیس لے کر ممبئی کے علاقے جوگیشوری پہنچا تھا جہاں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جب اس کا بیگ کھول کر دیکھا تو اس میں پانچ لاکھ مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ موجود تھے۔ اس کے بیگ سے 2000، 500، 200، 100روپے کے نوٹ نکلے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اپنی دو بیویوں کا خرچ اٹھانے کے لیے یہ دھندا کر رہا تھا۔ اس کی دو بیویوں میں سے ایک ماڈل ہے اور ایک ہاﺅس وائف۔ اس نے ریاست مدھیاپردیش کے دیہی علاقوں میں بھی جعلی کرنسی نوٹ تقسیم کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دو بیویوں کا خرچہ اٹھانے کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والا پکڑا گیا
دو بیویوں کا خرچہ اٹھانے کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والا پکڑا گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023