راحت فتح علی خان بھی ”ڈاکٹر“ بن گئے

راحت فتح علی خان بھی ”ڈاکٹر“ بن گئے

لندن(سچ نیوز) استاد راحت فتح علی خان کیلئے ایک اور اعزاز، برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔استاد راحت فتح علی خان پہلے ہی برطانیہ میں موجود تھے جہاں انھوں نے 26 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تقریب میں ڈاکٹر آف میوزیک کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے اعزازی ڈگری ملنے پر راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو اپنے خاندان اور قوال گھرانے کے نام کرتے ہیں۔راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دن میرے اور میرے خاندان کیلئے بہت خاص ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میرے مداحوں کیلئے بھی جنہوں نے میرا اس سفر میں ساتھ دیا۔اس کے علاوہ استاد راحت فتح علی خان نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی سے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ملاقات کی۔

Exit mobile version