راولپنڈی: ( سچ نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولس پیٹر، آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل اینگس جان کیمبل اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف نے بھی آرمی چیف سے رابطہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، چینی سفیر یائو ژنگ اور امریکی سفیر کی بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت ہوئ
COAS had tel comm with Comd USCENTCOM, CDS UK, CDF Australia and Ambs of US, UK & China in Pak. Prevailing stand off between Pakistan & India & its impact on peace & stability in the region & beyond discussed. “Pak shall surely respond to any aggression in self defence”, COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 1, 2019
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی عسکری اور سفارتی رہنماؤں سے پاک بھارت صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان ہر حال اپنے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔






