راولپنڈی (سچ نیوز)راولپنڈی کے کمرشل پلازے میں آگ لگ گئی ،پلازے کی اوپروالی منزل میں رہائش پذیر طلباءپھنس گئے ، پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں کررہی ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق آگ کمرشل پلازہ میں لگی جو نیچے سے لگ کر اوپر تک پھیلتی چلی گئی ۔ پلازے میں کپڑے کی دکانیں بھی آگ کی زد میں آگئیں جس کی وجہ سے آگ مزید پھیل گئی اور پورے پلازے میں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ۔ عینی شاہد ین کے مطابق پلازے کی اوپر والی منزل میں طلبا ءکاہاسٹل ہے جس کی وجہ سے کچھ طلباءوہاں پھنس کررہ گئے ہیں جیکہ کچھ طلباءنے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی ہے لیکن ابھی اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔پو لیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔