کوسک(سچ نیوز)روسی شہر کوسک میں ہیلی کاپٹر کے زمین بوس ہونے سے 3افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی شہر ارکوسک میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی خبر ایجنسی تاس کے مطابق، ایم آئی 8 قسم کا یہ ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گرا جس میں سوار تینوں افراد زندہ نہ بچ سکے ۔ حکام اس حادثے کا سبب جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔