واشنگٹن(سچ نیوز)امریکا کی جانب سے روس سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس پہنچ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جان بولٹن کا یہ دورہ روس اہم قرار دیا جارہا ہے۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اپنے اس دورے میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق گفتگو کریں گے۔وہ روس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کے مستقبل کے لیے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسری جانب ماسکو حکومت نے اس امریکی اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے تاریخی معاہدے کو ختم کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ روس نے 1987کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف)معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
روس سے جوہری معاہدے کا خاتمہ، امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی روس آمد
روس سے جوہری معاہدے کا خاتمہ، امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی روس آمد
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023