ماسکو(سچ نیوز)روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے خبردار کیاہے کہ امریکا کی ایٹمی میزائلوں کے معاہدے سے دستبرداری خطے میں جوہری عدم توازن پیدا ہوا، ماسکو ہر صورت میں ایٹمی توازن بر قرار رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان نے ماسکو میں میڈیا کو بتایا کہ درمیانی مار کرنے والے جوہری ہتھیاروں سے متعلق سمجھوتے سے امریکی دستبرداری دنیا کو مزید خطرے سے دوچار کر دے گی۔ امریکا خود 1987 کے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ دمیتری بیسکوف نے کہا کہ صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا کے مذکورہ سمجھوتے سے نکل جانے کی صورت میں روس جوہری طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات پر مجبور ہو جائیگا،روس کسی پر بھی حملے میں پہل ہر گز نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادی پیر پیوٹن نے 2 روز پہلے دھمکی دی تھی کہ ماسکو پر میزائل حملہ کیا گیا یا راڈار سسٹم نے میزائل ماسکو کی جانب آنے کی وارننگ دی تو روس جارحیت کرنیوالے ملک یا گروپ پر ایٹمی حملہ کردے گا۔
روس ہرصورت میں ایٹمی توازن برقرار رکھے گا: ولادی میرپیوٹن
روس ہرصورت میں ایٹمی توازن برقرار رکھے گا: ولادی میرپیوٹن
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023