رہنما مسلم لیگ ق ذیشان اعجاز شاہ کو مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ یو اے ای متحدہ عرب امارات کے ساتھ چیف آرگنائزر مسلم لیگ یوتھ ونگ یو اے ای متحدہ عرب امارات کی زمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان شاہ نے کہا کہ میں اپنے قائدین جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب چوہدری پرویز الٰہی صاحب اور اپنے لیڈر جناب سید بلال مصطفیٰ شیرازی صاحب مرکزی صدر یوتھ ونگ پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پاکستان ملک شکیل سکندر کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے مرکزی صدر یوتھ ونگ کے ساتھ ساتھ چیف آرگنائزر یو اے ای متحدہ عرب امارات بھی مقرر کیا میں انشاءاللہ اپنے قائدین اور لیڈران کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور انشاءاللہ پورا اتروں گا اور یو اے ای میں مسلم لیگ ق کو مزید فعال اور مضبوط بناؤ گا میں اپنے قائدین اور لیڈران کے ویژن کو آگے لیکر چلتے ہوئے پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت کرتا رھوں گا ایک بار پھر سے بلال مصطفیٰ شیرازی صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔پاکستان زندہ باد۔