زمان پارک کے راستے کھول دیئے گئے

زمان پارک کے راستے کھول دیئے گئے

لاہور (روزنامہ سچ نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے راستے کھول دیئے گئے۔

نجی ٹٰی وی "دنیا "نیوز کے مطابق زمان پارک کے اطراف سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں،سندر داس روڈ کو مکمل طور پر کھول دیا گیا،مال روڈ سے دھرم پورہ جانیوالی بڑی شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ علاقے میں تعینات پولیس کی اضافی نفری واپس بلا لی گئی، گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کلین آپ آپریشن کے بعد مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے بیریئرز اور کنٹینرز ہٹا کر سارے راستے کلیئر کروا لئے تھے۔

سورج کا پارہ چڑھنے لگا، کراچی میں درجہ حرات 45 تک جانے کا امکان، دیگر شہروں میں صورتحال کیا رہے گی؟

Exit mobile version