پیرس(سچ نیوز) فرانس نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر نماز جمعہ کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی واردات کے بعد اپنے ملک کے تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوفر کاسٹنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ واقعہ کے فوراً بعد احتیاطاً ملک کے تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی ہم متعلقہ افسران کو سیکیورٹی انتظام سخت کرنے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے سنگین ترین اور افسوسناک واقعہ میں 49 نمازی شہید جبکہ 38 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ،سیکیورٹی حکام نے دہشت گرد حملہ آور سمیت ایک خاتون اور دیگر 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کی شناخت برنٹن ٹرنٹ کے نام سے ہوئی ہے جس نے دہشت گردی کے اس ہولناک واقعہ کو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا تاہم فیس بک انتظامیہ نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا ہے ۔دہشت گرد کی جانب سے فیس بک پر نشر کی جانے والی لائیو ویڈیو کو اگرچہ ہٹا دیا گیا ہےلیکن مختلف اکاؤنٹس سے دوبارہ اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور ایسے ہتھیار گاڑی سے نکالتا ہے جن پر مختلف عبارتیں لکھی ہیں اور اس کے بعد وہ مسجد میں داخل ہو کر اندھا دھند نمازیوں پر فائرنگ کرتا ہے۔
سانحہ نیوزی لینڈ ،فرانس نے مذہبی مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا
سانحہ نیوزی لینڈ ،فرانس نے مذہبی مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023