نیویارک (سچ نیوز)سعودی عرب اور جرمنی نے کئی ماہ سے جاری سفارتی تعطل ختم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔جرمن وزارت خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب جلد ہی اپنا سفیر برلن بھیج دے گا۔یہ پیش رفت نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع دونوں ملکوں کی وزرا ئے خارجہ ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ ملاقات میں دونوں وزرا خارجہ نے باہمی تعلقات کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ برلن اور ریاض کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں۔سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے اپنے جرمن ہم منصب ھایکو ماس سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ اسی تناظر میں جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں جرمنی کا اہم اتحادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ نے جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس کو ریاض کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔ سعودی عرب نے جرمن وزیر خارجہ کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور سفارتی روابطہ بحال کرنے کے بیان کا خیر مقدم کیا تھا۔جرمن وزیرخارجہ نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں اعتراف کیا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعطل محض غلط فہمی کانتیجہ تھا اور اس پر برلن کو بہت افسوس ہے۔
سعودی عرب اور جرمنی کا سفارتی تعطل ختم کرنے کی کوششیں
سعودی عرب اور جرمنی کا سفارتی تعطل ختم کرنے کی کوششیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023