اسلام آباد (سچ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ سعودی عرب اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کوقرضہ دے سکتا ہے ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اہم معاملات پر بات چیت ہوئی ہے ، جلد دونو ں ملکوں کے وفود پاکستان کا دورہ کریں گے۔سماءنیوز کے پروگرام ”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اہم معاملات پر بات چیت ہوئی ہے ، جلد دونو ں ملکوں کے وفود پاکستان کا دورہ کریں گے ، سعودی عرب اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کو قرضہ دے سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں دھاندلی ہوئی ہے اورکیسے ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے نونو ممبران ہونگے ۔ حکومتی ممبران میں اتحادی جماعتوں کے ممبر بھی ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹی ایس سمیت تمام چیز وں پر کمیٹی تحقیقات کرے گی ۔ آرٹی ایس رات ایک بجے بیٹھا تھا لیکن شہبازشریف کو گیارہ بجے کیسے پتہ چل گیا کہ آرٹی ایس بیٹھ گیاہے ؟ آرٹی ایس پر تحقیقات حکومت چاہتی کیونکہ نظام کوبیٹھنا نہیں چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک ہونگے ۔زلفی بخاری کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری دھرنے سے پہلے سے تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔ ان کو یورپ میں موجود پاکستانیوں کی سہولت کیلئے لگایا گیاہے تاکہ وہ اس وزارت کو اٹھا سکیں ۔ عون چودھری لاہور سے ایم پی اے ہیں اور وہ سیاست کرتے رہے ہیں ۔ اس سے قبل ان کے بھائی بھی لاہور میں ٹاﺅن ناظم رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں عہدوں کی کوئی بندر بانٹ نہیں ہوئی ، شہبازشریف سیاست زندہ رکھنے کیلئے حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی نے جو کچھ کیا اس کا الٹا اثر ہواہے اور اب رافیل سیکنڈل میں مودی کا حال بھی وہی ہو سکتاہے جو پانامہ میں نوازشر یف کا ہواہے ۔
”سعودی عرب اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں۔۔۔ “وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قوم کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
”سعودی عرب اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں۔۔۔ “وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قوم کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023