سندھ حکومت کیساتھ ملکر کراچی میں تبدیلی کا آغاز کیا جائیگا: گونر سندھ

کراچی: (سچ نیوز )  گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اپنے پروگرام کو لے کر چل سکیں، ہم سندھ کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر یہاں بھی تبدیلی کا آغاز کیا جائے۔

عظیم صوفی بزرگ شاہ لطیف کے سالانہ 275 ویں عرس کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل نے درگاہ شاہ لطیف پر چادر چڑھا کر کیا۔ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کے صرف نعرے ہی رہے، گورنر عمران اسماعیل کی آمد سے قبل درگاہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ زائرین کو بھی درگاہ اور اس کے احاطے سے نکال دیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بھٹ شاہ آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، شاہ لطیف کی تعلیمات انسانیت کی تعلیمات ہے، ان کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا شاہ لطیف کی وجہ سے ہی سندھ دھرتی خاص مہربان رہی ہے، بھٹ شاہ جیسے علاقوں پر توجہ دی جائے تو اسے زبردست ٹورزم میں تبدیل کر سکتے ہیں، کسی بھی ہونے والی اے پی سی سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس اے پی سی سے نہیں لگتا کہ کوئی حل نکلےگا، بھرپور کوشش ہے کہ لوگوں کی ہر توقعات پر پورا اتر سکیں۔

Exit mobile version