سوات: پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق، 4 زخمی

مٹہ: (سچ نیوز) سوات کی تحصیل مٹہ میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تحصیل مٹہ کے علاقے نیلا گرام میں بچے کھیت میں مٹی کھود رہے تھے کہ اس دوران زمین میں دبا مارٹر گولہ نکل آیا، معصوم بچے گولے سے کھیلنے لگ گئے جس کے دوران مارٹر گولہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، 7 بچے شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 3 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، زخمی ہونے والے 4 بچوں کو مٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version