سپریم کورٹ نے 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی

اسلام آباد: (سچ نیوز) سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی ہے۔

سپریم کورٹ نے دہشت گردوں کی بریت کے خلاف وزارت دفاع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی۔ وزارت دفاع نے دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مجرمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے اور ملٹری کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر مجرمان کو سزائیں دیں تاہم پشاور ہائی کورٹ نے مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دی تھیں۔

Exit mobile version