لندن(سچ نیوز) 19سالہ شمائمہ بیگم نامی برطانوی لڑکی کا نام اس وقت عالمی میڈیا کی ہیڈلائنز میں آیا جب وہ اپنی کم عمر سہیلیوں خدیجہ سلطانہ اور عامرہ عباس کے ہمراہ 2015ءمیں محض 15سال کی عمر میں برطانیہ سے فرارہو کر شام چلی گئی اور داعش کے ایک شدت پسند کے ساتھ شادی کر لی۔ اب اس نے اپنی رونگٹے کھڑے کر دینے والی کہانی دنیا کو سنا دی ہے۔ دی مرر کے مطابق شدت پسند سے شادی کے بعد شمائمہ نے دو بچوں کو جنم دیا لیکن دونوں بیماری اور غذائی قلت کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے اور اب وہ تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہے اور برطانیہ واپس آنا چاہتی ہے تاکہ وہاں اپنے اس بچے کی پرورش کر سکے اور اسے موت کے منہ میں جانے سے بچا سکے۔ اس وقت وہ شام میں ایک پناہ گزین کیمپ میں مقیم ہے۔بتایا گیا ہے کہ شمائمہ اپنی والدہ کے ساتھ رابطے میں ہے جو لندن کے مضافاتی علاقے بیتھنل گرین میں رہتی ہے۔ شمائمہ نے بتایا ہے کہ اس کے ساتھ فرار ہو کر شام پہنچنے والی خدیجہ کے گھر پر بمباری ہوئی تھی اور وہ اس میں قتل ہو گئی تھی۔ اس نے بھی ایک شدت پسند سے شادی کر لی تھی اور رقہ میں اس کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ ”مجھے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ مجھ پر داعش کی حقیقت بہت دیر میں کھلی۔ جب میں اس میں شامل ہوئی اور معلوم ہوا کہ وہ کس قدر تشدد پسند ہے تو مجھے شدید جھٹکا لگا۔ اب میں سمجھتی ہوں کہ وہ اس جنگ میں جیت کے مستحق نہیں ہیں۔ میرے شوہر نے بھی دیگر شدت پسندوں کی طرح مسلمانوں ہی کو قتل کیا۔اس نے چند ماہ قبل شام کے ایک جنگجو گروپ کے سامنے سرنڈر کر دیا تھا جو اسے گرفتار کرکے لے گیا، تب سے میں نے اسے نہیں دیکھا۔ میں نے اپنے بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتے دیکھا لیکن میں بے بس تھی اور انہیں بچانے کے لیے کچھ نہیں کر سکی۔ اب میں کسی بھی صورت برطانیہ واپس جانا چاہتی ہوں۔ میں خوفزدہ ہوں کہ میرا تیسرا بچہ بھی کیمپ میں بیمار ہو کر مر جائے گا۔ “
سکول سے بھاگ کر داعش میں شامل ہونے والی نوعمر لڑکی نے اپنی زندگی کی رونگٹے کھڑے کر دینے والی تفصیلات بتا دیں
سکول سے بھاگ کر داعش میں شامل ہونے والی نوعمر لڑکی نے اپنی زندگی کی رونگٹے کھڑے کر دینے والی تفصیلات بتا دیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023