سیاست باکسنگ یا کرکٹ نہیں، خدمت کا نام ہے: سعد رفیق

سیاست باکسنگ یا کرکٹ نہیں، خدمت کا نام ہے: سعد رفیق

لاہور(سچ نیوز)خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاست باکسنگ یا کرکٹ نہیں، سیاست خدمت کا نام ہے،کیا کراچی میں امن لانا،دہشت گردی ختم کرنا اور سی پیک لانا جرم ہے  تو مسلم لیگ ن یہ جرم کرتی رہے گی۔جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھٹہ چوک کے قریب کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے نئے کھلاڑی ہیں،ان کو پتا ہی نہیں سیاست کیا ہے،سیاست باکسنگ یا کرکٹ نہیں، سیاست خدمت کا نام ہے،کیا کراچی میں امن لانا،دہشت گردی ختم کرنا اور سی پیک لانا جرم ہے ،اگر یہ جرم ہے تو مسلم لیگ ن یہ جرم کرتی رہے گی،مشرف دور میں نواز شریف کو طیارہ ہائی جیکنگ میں 14 سال قید سنائی گئی تھی،دھرنادینا آسان کام ہے،ہمارے لیڈرکوجیل میں ڈال دیاگیا،ہم نے سڑکیں بندنہیں کیں ہیں۔

Exit mobile version