شارخ خان کا بیٹا ابراہم دراصل امیتابھ بچن کو کون سمجھتا ہے؟ بگ بی نے انسٹا گرام پر ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

شارخ خان کا بیٹا ابراہم دراصل امیتابھ بچن کو کون سمجھتا ہے؟ بگ بی نے انسٹا گرام پر ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ کے سپر سٹار اور بگ بی امیتابھ بچن سے ہر کوئی ستارہ ہی محبت کرتاہے لیکن شارخ خان کا بیٹا ابراہم ان سے کچھ زیاد ہ ہی پیار کرتاہے جس کااظہار خود امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کیا ۔بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر شارخ خان کے بیٹے کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر جاری کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے پیغام لکھا کہ یہ چھوٹا سا ابراہم جو کہ شارخ کا بیٹا ہے ، اسے بغیر کسی شک و شبہ کے یقین ہے کہ میں اس کا دادا ہوں اور ہر یہ بہت حیران ہوتاہے کہ اس کے والدکے والد ان کے ساتھ گھر میں کیوں نہیں رہتے ۔“حال ہی میں شارخ خان نے اپنی بیٹی کو سانولہ کہنے والوں کو کرارا جواب بھی دیا جبکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ بہت ہی زیادہ اٹیچ ہیں ۔امیتابھ بچن کی جانب سے جاری کیا گیا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے اور ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیاہے ۔

Exit mobile version